آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں

I Don’t know how mothers will send their kids back to APS tomorrow

آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں

یہ چھٹیاں کیسی چھٹیاں تھیں
خواب میں تم روزروتے تھے
باہر جانے سے تم ڈرتے تھے
لال رنگ سےتم گھبراتے تھے
اسکول کے نام پر تمہارا رنگ پیلا پڑتا تھا
میں جانتی ہوں یہ مشکل ہے
سچ یہ ہے کے میں نہیں جانتی یہ کیسا ہے
کیوں کے میں نے کبھی اپنے دوستوں کو
خوں میں نہاے نہیں دیکھا ہے
میں نے کبھی ان کے جسموں کو
سو حصوں میں بکھرا نہیں دیکھا ہے
میں نے کبھی اپنی استانی کوشعلوں میں لپیٹا نہیں دیکھا ہے
میں نہیں جانتی یہ کیسا ہے
لیکن پھر بھی آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں
کے اب ان درندوں سے گھبرا کر
کب تک ہم چھپ کر بیٹھیں گے
یہ بزدل سیاست دانوں سے
یہ فرقے میں الجھی قوم سے
کب تک امید لگا کر بیٹھےگے
تو اب ان اندھیروں کی مٹانے کا
بس ایک یہی طریقہ بچا ہے
آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں

Advertisements

باریک کنگھی اور اماں … سمجھ تو آپ گئے ہوں گے

باریک کنگھی اور اماں … سمجھ تو آپ گئے ہوں گے

زنیرہ ثاقب

 منی کے سر میں جویں پڑ گیی.. بیچاری سارا دن اپنا سر کھوجاتی رہتی .. اماں کو کوئی خاص پروا نہ تھی.. لکن اچانک ایک دن اماں نے فیصلہ کیا کے اب ان گھس بٹھیوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے . اس لئے کے اب یہ جویں اماں کے سر میں بھی آنا شروع ہو گی تھیں . منی کی اماں نے فورن ایکشن لینے کا فیصلہ کیا. انھوں کے ایک بہترین “باریک کنگھی” منگوائی . یہ باریک کنگھی دنیا کی ٦ بہترین باریک کنگھیوں میں سے تھی . بڑی تیزی سے منی کے سر پر ریپڈ ایکشن شروع کر دیا گیا. باریک کنگھی واقعی بہترین تھی . اس کی مدد سے جووں کا جلد صفایا ہو گیا. کچھ ہی دنوں میں منی کا سر بلکل صاف ہو گیا

 . منی کی اماں نے ابھی چین کی بانسری بجانے کے لئے اٹھائی ہی تھی کے منی نے پھر سے سر میں خارش شروع کر دی. اماں نے ایک بار پھر باریک کنگھی ایکشن کیا. جویں ایک دففہ پھر صاف ہو گیں . لکن ابھی چین کی بانسری……… کے دوبارہ..

 منی کی امی کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کے آخر مسلہ کیا ہے. ادھر جویں نعرے مار رہی تھی کے تم کتنی جویں مارو گے ھر بال سے جویں نکلیں گی . پھر ایک “عورت دانا” نے منی کی اماں کو بتایا کو بی بی جب تک تم اپنی بیٹی کو اپنا سر صاف رکھنے کی تربیت نہیں دو گی …. اس کے بہتر اور صاف دوست نہیں بنواؤ گی.. اس کو اچھے اور برے، صاف اور گندے کی تمیز نہیں سکھاؤ گی تب تک جویں واپس اتی جائیں گی …. باریک کنگھی ہر مسلے کا حل نہیں…. جویں تو مارو لکن ساتھ سوچ بھی تبدیل کرو.

 منی کی اماں کو سمجھ میں آیا یا نہیں… امید ہے آپ تو سمجھ گیے ہوں گے

جلنے سے پہلے

جلنے سے پہلے 

زنیرہ ثاقب 

وہ جب باہر شور مچاتے تھے اور الله اکبر کے نعرے لگاتے تھے

تب وہ میرا ہاتھ پکڑتا تھا اور تسلی سی ایک دیتا تھا

لکین اس کی آنکھ میں بھی خوف کی پرچھائی تھی

موت کی آہٹ دکھتی تھی

وہ میرے کوکھ میں جو ایک جان پلتی تھی

میں اس  کا بھی سوچتی تھی

وہ زور سے دروازہ پیٹتے تھے

اور ہم ڈر کر اور دبکتے تھے

پھر ایک ایمان والے نے چھت سے چھلانگ لگائی تھی

اور جھٹ دروازہ کھولا تھا

بہت سارے کچھ لوگ تھے

ان کے چہرے ایمان سےسرخ پڑتے تھے

ان کے ہاتھ میں ڈنڈے تھے

جس سے وہ ہم کافروں کو مارتے تھے

پھر جب میرا جسم ٹوٹ گیا .. درد کا احساس روٹھ گیا .

….مرے نیم مردہ جسم کو

…میرے ساتھی کے زخموں سے چور شریر کو

 وہ آگ کی بھٹی میں ڈالتے تھے

جب کسی کے جنّت کے چکر میں ہم آگ  میں جلتے جاتے  تھے

اور میری  کوکھ سلگتی تھی

.. وہ بہت سارے ناراض لوگ زورزور  سے نعرے لگاتے تھے

. وہ خوش  تھے کے کچھ کافر اب جہنم کی آگ میں جلتے ہیں

  جب وہ جوش و جذبے سے  جنّت کی آس  میں مر مر جاتے تھے

 تب میرے کوکھ میں جلتی ہوئی جان مجھ سے پوچھتی تھی

اماں ! بس یہی وہ آگ ہے جس کا چرچ میں سنڈے کو بتاتے تھے ؟

اور میں…. میں سوچتی ہوں اس والی آگ میں جلنے سے پہلے صفائی پیش کرنے کی اجازت تو ہوتی تھی

Terrorism – The Long Term Solution – پاکستان میں دہشت گردی کا حل

New Laws need to be made and new actions need to be taken in light of what is happening in the country right now (or has been happening since 2001). Following are my suggestions to fix the things in the long run (Your Contributions/Suggestions are appreciated)

· FATA shall be declared Pakistan’s part officially. The Jirga and political agent system shall be run by the Government. The justice system in FATA shall be made official keeping in mind the old traditions and fair justice requirements. The grand Jirga or justice court shall not give a decision which is against Pakistan’s law. In case of such decision the Jirga member/members shall be prosecuted under the Pakistan’s law.

o   Government to declare FATA tax free zone for the next 10 years and invest in building factories and other manufacturing facilities over there.

o   After the major terrorist leaders been eliminated government shall announce amnesty to minor offenders on the condition that they give up           weapons and terrorist activities and offer them employment at the government owned factories/facilities in FATA.

o  Anyone involved in terrorism activities after this shall be captured and prosecuted under the Pakistan’s Law.

o   Government shall allocate special budget with a five years plan to make schools, colleges and universities in all the FATA agencies. These intuitions shall provide free books, uniform and facilities to students.

·         Government shall make Islamic councils which shall have half and half representation of PhD and Masters Islamic researchers and Madaris Ullamas. These councils shall consider any matter which may need the Islamic translation or Fatwa (if it is not covered by Pakistan’s law already). The council shall consider giving fatwas about anything in light of the Pakistan’s law and international standards of justice. The fatwa of the government council shall be considered the government document and lawmakers may take guidance from it. The fatwas by the councils shall be challengeable in Supreme Court of Pakistan which may change or restrict it in the light of the Pakistan’s law.

o   These councils shall exist at district, regional, and national level. In case Islamic translation (Fatwa) of a matter is needed, an individual(s) may       make the application through a properly defined procedure.

·         No Madrasas, Molvi, and Aalim shall be allowed to give a fatwa on his own about anything. If anyone is found to be involved in such activity which has (or may lead to) led to any sort of destruction, violence, and in worst cases murders/massacre, the person giving the fatwa shall be prosecuted under the terrorism act and shall be given punishment accordingly.

·         All the imams of the mosques shall be appointed by the government. They shall not be involved in any hatred speech, giving fatwas, and promoting a specific sect. One sector/neighbourhood shall only have one mosque run by the government.

·         The Friday Sermon at the Mosques shall not include hatred speech, promotion of specific sect, and terrorism. The Sermon may only be given by the government appointed Imam. If the imam needs to invite anyone else for Sermon he shall take the permission from the Islamic Council.

·         The terrorism act shall clearly state that anyone charged under the terrorism act will be persecuted in the anti-terrorism courts. The courts shall be bound to give the decision on it within 2 months. In case a capital punishment is awarded this shall be carried out within the week of the award. If an appeal is made to the Supreme Court, the Supreme Court shall be bound to give a decision on it within 1 month. If appeal gets rejected the terrorist shall be given capital punishment within the week.

o   Government shall be responsible for providing extra security to judges, lawyers, witnesses and claimants of terrorism cases.

o   If needed, the identity of Judges, Lawyers, Witnesses shall be kept confidential. Moreover due to security threats the prosecution may be carried out through in camera sessions.

·         An Effective Anti-Terrorist Unit shall be made in the police. The ATU shall exist at city level of every police department. The ATU may be trained by the Army initially. In case of an incident the ATU shall be able to reach the place within 20 minutes and start action. The army shall only be called upon in special circumstances.

·         An accreditation council shall be made for all Islamic schools / madrasas. The accreditation council shall develop the curriculum to be taught in these Islamic schools. The accreditation to madrasas shall be given on the following basis,

o   All students in the madrasas shall be registered with the council with complete bio data.

o   The madrasas shall follow the curriculum developed by the accretion council along with compulsory subjects of English, Maths, and Urdu.

o   The schools shall only take students from grade five onwards. The schools shall be allowed to offer education till matriculation only.

o   Further education (after matriculation) shall only be carried out in Colleges, Universities and Degree Awarding Institutions.

o   After the necessary education the students shall go through the exam setup by the government and they shall be awarded the matriculation     degree by the government.

o   The accreditation shall also be subject to complete and transparent audit of the donations and aid received and it’s spending.

o   All the madrasas shall register with accreditation council by the end of 2016.

o   Al unregistered madrasas after 2016 shall be closed down.

o   Any registered madrasa involved in hatred speech, prompting a specific sect, or involved in terrorism shall be fined, and maybe closed down. The owner/manager/teacher involved in such act shall be prosecuted under the terrorism act.

In Solidarity With…

In Solidarity With….
زنیرہ ثاقب

عبّاس ٹاؤن میں مرنے والے معصوم بچوں کے ساتھ
جوسف کالونی میں جلنے والے مکانوں کے ساتھ
کویٹا کے ہزاروں کی سڑک پر پر پڑی لاشوں کے ساتھ
زبردستی کے نکاح کی ماری پاکستانی ہندو لڑکیوں کے ساتھ
چرچ میں کٹے پھٹے جسموں میں بٹی عیسائ برادری کے ساتھ
داولپنڈی کی مسجد میں گولیاں کھاتے حیران مسلمانو کے ساتھ
زندگی اور موت کی کشمکش سےیچ کر نفرت کے تیر کھاتی ملالا کے ساتھ
ڈرون حملوں میں اسکول جاتے بچوں کی خوں آلود کتابوں کے ساتھ
نانگا بربت کے دامن میں زندگی کی بھیک مانگتے کوہ نوردوں کے ساتھ
بوکو حرام کے چنگل میں پھنسی معصوم بچیوں کے ساتھ
ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی کھڑکیوں سے کودتے جلتے جسموں کے ساتھ
ممبئی کےتاج ہوٹل میں سر پر گولی کھاتے سیاحوں کے ساتھ
اسرائیل کے جہازوں کی بمباری میں مرنے والے بچوں کے ساتھ
حماس کے راکٹس کی زد میں مرنے والے یہودی خاندانوں کے ساتھ
عراق میں دا یش کے مظلم کا شکار شیوں کے ساتھ
عراق میں فوج کے مظالم کا شکار سنیوں کےساتھ

پکیتا میں پڑے ایک معصوم خوں آلود ہاتھ، ، جس میں ہیں عید کی چڑیاں ، کے ساتھ

ایک قدم آگے اور دو پیچھے رکھنے والی قوم

    ا ایک قدم آگے                   

دنیا کے سب سے اونچے میدانوں پر پولو کھیلنے والی قوم

پہاڑوں کا سینہ چیر پر کراکُرم ہائی وے بنانے والی قوم

ارفع، ملالہ اور اعتزاز جیسے بچوں کو جنم دینے والی قوم

کینسر ہسپتال بنانے کے لئے اپنا زیور دینے والی قوم

عبدل ستار ایدھی والی قوم

دنیا کی چوتھی بڑی انٹرنیٹ استعمال کرنے والی قوم

دنیا کی سب سے بڑی دیپ سی پورٹ رکھنے والی قوم

دنیا کے ٥٠% فٹ بال بنانے والی قوم

ڈاکٹر عبدل سلام والی قوم

نصرت فتح علی خان  والی قوم

اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ والی قوم

دنیا کی دوسرے بڑی سالٹ مائن کھودنے والی قوم

اتنی جانیں کھو کر بھی ہمّت دکھانے والی قوم
 دوقدم پیچھے

٢ روپیہ کا پٹرول بچانے کے لئے غلط موڑ کاٹنے والی قوم

آفس میں دوستوں کو چائے پلاتی ملک کے سسٹم کو کوسنے والی قوم

کبھی ایران کبھی سعودیہ کے پیچھے اپنی مسلمان شناخت  ڈھونڈنے والی قوم

شہید کی تعریف پر سخت مغالطے میں رہنے والی قوم

ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے والی قوم

ایک دن میں آسمان پر چڑھانے اور اگلے دن زمین میں دبانے والی قوم

اپنے بچوں کو پوچھنا نہیں لکن شام کے دکھ میں گھلنے والی قوم

١ مئی کو چھٹی کر کے ماسی سے کام کروانے والی قوم

عید پر بکرا الله کے نام پر کاٹنے اور پھر سارا خود ہی پھڑکانے والی قوم

مغرب کی تقلید میں کپڑے پہننے اور بال بنانے لکن ایمان داری نہ اپنانے والی قوم

بچوں کو حب ال وطنی کے لیکچر دیتے ہوے گاڑی سے کوڑا باہر پھینکنے والی قوم

صبح شام انڈیا سے نفرت اور رات کو فیملی آوٹنگ میں انڈین فلم دیکھنے  والی قوم

ہر چیز میں یہودی سازش اور ڈرامہ ڈھونڈنے والی قوم

باہر چائلڈ لیبر پر اجلاس اور گھر میں ١٢ سال کی بچی سے کام کروانے  والی قوم

بے ایمانی، جھوٹ، دھوکا دہی میں سب سے آگے اور اسلام کی چمپین بننے والی قوم

ایک قدم آگے اور دو پیچھے رکھنے والی قوم 

Copyright @ ZunairaSaqib 2014 

!شکر ہے اعتزازتم مر گۓ

!شکر ہے اعتزازتم مر گۓ

زنیرہ ثاقب

پیارے اعتزاز

تمہاری شہادت کی خبر سنی تو دل کو یگ گونہ اطمینان حاصل ہوا یوں لگا کے میرا ایمان تازہ ہو گیا . گر چے کے تمہاری جان چلی گئے.. تمہاری ماں کا جوان بیٹا چلا گیا …دوستوں کا ساتھی بچھڑ گیا لکن یقین مانو کے یہ تمہارے حق میں اچھا ہوا کے تم اب اس دنیا میں نہیں رہے.

خدا نہ خواستہ اعتزاز تم بچ جاتے تو مصیبت ہو جاتی. ویسے تو بہت سے لوگوں کی روزی پر تم نے لات مار دی ہے. اب ان کو سمجھ میں نہیں ہے گا کس طریقے سے وہ تمہارا تعلق یہودی قوتوں سے ثابت کریں. کیسے تمہیں غیر ملکی ایجنٹ کہیں اور کیسے کہیں کے یہ سب پاکستان کے خلاف سازش ہے. شکر ہے کے اعتزاز تم مر گئے…

اگر اعتزاز تم بچ جاتے اور طالبان کے خلاف کچھ کہ دیتے تو ایک طوفان کھڑا ہو جاتا. . کیا تمہیں پتا نہیں ہے کے طالبان نام کی کوئی چیز پاکستان میں ہے ہی نہیں.. آج تک تم نے طالبان کو دیکھا ہے؟؟ فون پر ذمداری تو کوئی بھی لے سکتا ہے. ویسے تو یہ اور بات ہے کے ہم نے کبھی الله کو نہیں دیکھا.. رسول کے آواز نہیں سنی لکن اس پر تقین ہے کیوں کے وہ تو ایمان کا حصّہ ہے. ہاں جب تک طالبان دست با دست حاضر ہو کر یہ نہ کہیں کے جناب والا ہم ہی وہ خونی درندے ہیں جو کے سکولز کو فخر سے تباہ کرتے ہیں…. معصوم لوگوں کے چھیتڑے اڑاتے ہیں.. ہم تو نہ مانیں گے کے کو طالبان ہیں…. ویسے بھی آنکھوں دیکھا اور کانوں سنا ہی سچ ہوتا ہے…

اگر تم بچ جاتے تو ایک گروہ وہ بھی ہے جو کے سانسی طریقوں سے ثابت کرتا کے خود کش حملے میں بچ جانا تو ممکن ہی نہی اس کے جواز میں وہ خود کش جیکٹ کے بنانے کے طریقے سے لے کر اس میں مو جود لوازمات سے ثابت کرتا کے یہ بچہ جو بچ گیا ہے یہ حقیقت میں اسلام پاکستان اور طالبان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور کچھ نہیں. … تو اعتزاز شکر کرو کے تم مر گئے … ورنہ تمہارے خاندان والے ساری عمر لوگوں کے آگے صفایاں پیش کرتے اور تم اپنی باقی عمر طالبان کے حملے اور قوم کی لعن تان سے بچنے کے لئے کسی اور ملک میں گزار رہے ہوتے. اور گر چے کے یہ لکھتے ہوے میرے ہاتھ کامپتے ہیں اور دل روتا ہے لکن یہ سچ ہے کے میں خوش اور شکر گزر ہوں کے تم مر گئے اور قوم کو ایک ہیرو مل گیا. الله تمہیں جنّت میں جگہ دے امین

Rules of Driving in Pakistan (Learning in process)

 

September 1st, 2013 

traffic

  1. Dont give way.. EVER
  2. Minor accident — Dont accept that you were wrong.. Never 
  3. Major accident — RUN!
  4. In the fast speed lane dont expect a taxi to give you way. move to the slow speed lane and TAKEOVER
  5. Whenever there is a car in front of you with a woman driver, honk as much as you can to confuse her – if she is not impressed and fail to notice –  go as close as possible and do the headlight dipper – — still no response—- takeover her car from the wrong side with a sharp cut…. look in the backview mirror.. she is looking.. Grinnnn.. she has noticed!
  6. On the one way road always go the “other” way.. its is expected and accepted
  7. If there are “things”.. often referred as pedestrians trying to cross the road.. speed up.. faster… dont let them cross 
  8. Car STOPS in the middle of the road situation: A man driver will get honking, angry looks, some will go as far as suggesting a couple of things for your immediate family members…… A woman driver will get 10 “bhais” per minute to help the car start again. 
  9. Technically when 4 lanes are allowed on a road.. you can make a 5th. 6th and even 7th lane.. its flexible
  10. Life is too short to indicate where and when you are turning.
  11. Beware of three “Things” that can do anything on the road 1. Motorbikes, 2. Taxis, 3. Khota Gari 
  12. Texting during driving a car is one thing…. texting while “driving” the bike is the next level indeed 
  13. Parking is not a issue, park anywhere conveniently (Courtesy Gull Zeba)
  14. In Lahore – Its not a miracle when a Riskshaw Driver pushes the car with his foot (while he drives the rikshaw)
  15. If you have not driven behind a Ching Chi atleast once in your life you dont know the meaning of staring 

 

عمران خان کے برگر ووٹرز

May 15th, 2013

زنیرہ ثاقب

الیکشن کو گزرے پورے ٣ دن ہو گئے لکن دل کا بجھنا  ختم ہی نہیں ہوتا.  دل کو تسلی دے کر  پھر کام شروع  کرتی  ہوں پھر کسی  کالم کویڑنے    پر پھر وہی کیفیت! دکھ ہارنے کا نہیں … ہار جیت تو  زندگی کا   حصہ  ہے…دکھ تو اس رویے کا ہے جو الیکشن کے بعد سے چلا  آ رہا ہے اور اس کو دیکھ کر احساس ہوتے ہے کے تبدیلی آنا تو دور کی بات  ہم اس کے آس پاس  بھی نہیں ہیں.

عمران خان کے ووٹر کون لوگ تھے اس بارے میں لوگوں  کی مختلف آرا  ہیں لکین  شاید سب سے زیادہ  اہمیت ان آ را کی ہے جو کے پڑھے لکھے لوگوں  کی طرف سے،  اخبار میں لکھنے والوں کے طرف سے آتی ہیں. کیون کے   ان کو پڑھنے   والے اور سچا سمجھنے والے بہت لوگ ہیں. اور اس کو پڑھ کر  احساس ہو تا ہے   کے بہتری   کی تو قع  رکھنا ہی   فضول ہے. اس میں پڑھے لکھے اور انپڑھ   ہونے کا تو سوال ہی نہیں یہ تو ذہنی پسماندگی  ہے جس کا علاج تعلیم بھی نہیں کر سکتی.   بڑے آرام  سے عمران خان کے ووٹر کو ممی  ڈیڈی  طبقہ، مراعات یافتہ طبقہ، اور برگر فیملیز قرار دیا جاتا ہے اور پھردھاندلی سےبہت سی جگہ  ہرانے  پر شور مچانے کو یہ کہ کر چپ کروایا جاتا ہے کے “تھوڑی  بہت دھاندلی تو ہر جگہ   چلتی  ہے.  .. .یہ احتجاج  کرنے والے  کیا جانیں  کے نچلے طبقے نے کیوں کسی اور کو چنا  ہے…یہ تو ڈرائنگ روم کی ٹھنڈی ہوا والے لوگ ہیں  ان کی سوچ بس ڈرائنگ روم سے شروع ہو کر وہیں   ختم ہو جاتی ہے ان کو کیا پروانچلے طبقے کی اور اس بات کی  کے ملک میں کیا ہوتا ہے. “

ہاں  میں بھی عمران خان کی ووٹر ہوں.. میں برگر فیملی سے  ہوں؟ اچھا سوال ہے… شاید اس سے پہلے مجھے پوچھنا چاہیے  کے برگر فیملی کیا ہوتی  ہے. کیا ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے زندگی میں پڑھ لکھ کر آگے بڑھنے  کو ضروری سمجھا؟ ہم  نےاور  بہت سے اورلوگوں نے اور  ان کے ماں باپ نے حللال طریقے سے  پیسے کما  کر اپنی زندگی تھوڑی بہتر  بنا لی؟ ہان ہم وہی ہیں … لکن کیا  یہ ضروری ہے کے ہم اس پر شرمندہ رہیں؟  کیوں کے اس  ملک  کے آدھے سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے  نیچے ہیں.کیا ہمیں واقعی شرمندہ  ہونا چاہیے  کیوں  کے ہم نے عمران خان کو ووٹ دیا اور ہم نچلے طبقے کے مسائل  کو  سمجھتے نہیں؟ کیا ہمیں شرمندہ ہونا چاہیے کیوں کے ہمیں  زندہ رہنے کےلئے  ہر مہینے حکومت کی طرف سے ایک وظیفے کی ضرورت نہیں؟.مجھے کہنے دیں  کے ہم وہ لوگ ہیں جن کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے اقتدار میں نواز شریف صاحب  ہوں یا بینظر  کی جماعت… کیوں کی  ہم بھیک پر نہیں اپنے بل بوتے پر زندگی جیتے ہیں اور ہم نے اس کے لیے محنت کی ہے ہمارے ماں باپ نے محنت کی ہے ….  تو پھر ہمیں کیا فرق پڑ  .سکتا ہے.. کیوں کے ہمارے پاس تو کھانےکو  ہے.اور حکومت بدلنے سے ہمیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا .  تو ہم پھر ووٹ دینے باہر کیوں آے؟  …تو مجھے بتانے دیجے کے   ہم ملک کے حالات پر کڑھنے  والے لوگ ہیں.. ہم لونگ ٹرم سوچنے والے لوگ ہیں… اگرچے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کے کون اقتدار میں ہے لکن ہم ووٹ  دینے اس لئے باہر آے  کیوں کے اس ملک کے باقی ٨٠ فیصد  لوگوں  کو فرق پڑتا ہے اور وہ… …… وہ بعد قسمتی سے اپنا اچھا برا نہیں سجھتے. وہ اس بچے کی طرح ہیں جس کو آوارہ گردی کرنا اسکول جانے سے زیادہ اچھا لگتا ہے اور جو آوارہ گردی میں ساتھ دے وہ زیاد ہ اچھا لگتا ہے نہ کے ماں باپ جو اسکول نہ جانے پر ڈانٹتے ہیں ..  جی ہاں یہ سچ ہے  کے وہ اپنا اچھا برا نہیں سمجھتے…. مستقبل کا نہیں سوچتے .   جی ہاں مجھے یہ کہنے دیجیے کے ہم یہ سمجھتے ہیں کے بجلی گھر بنانا زیادہ  ضروری ہے نہ کوئی سولر لیمپ بانٹنا…  ہم یہ سمجھتے ہیں کے  تعلیم عام  کرنا زیادہ  ضروری ہے نہ کے دانش اسکول بنانا اور لیپ ٹاپ بانٹنا…. جی ہاں ہم یہ سمجھتے  ہیں کے لاہور پنجاب کا ایک حصّہ ہے پنجاب نہیں کے ٨٠ فیصد بجٹ اس کے بسوں پر لگا دیا جائے. .. جی ہاں ہم یہ سمجغتے ہیں کے میٹرو بس، لیپ ٹاپ، انکم سپورٹ اور سولر لیمپ سے ملکوں کی تقدیر نہیں بدلتی.  ملکوں کی تقدیر لوگوں کو بھکاری بنانے  سے نہیں بدلتی .   ہمیں ان سب  ا سکیموں  سے  فرق نہیں پڑتا کیوں کے ہم بس پرسفر  نہیں کرتے.. نہ ہم لیپ ٹاپ  مانگتے ہیں.نہ ہمیں انکم سپورٹ  چاہیے .. لکن ہم پھر بھی باہرآے  ہیں ووٹ دینے… تاکے ملک کے باقی ٨٠% لوگوں  کی تقدیر بدل سکے…. مجھے کہنے دیجیے کے  میرا اور مجھ جیسے بہت سے لوگوں کا   ووٹ ٢٠٠٠ روپے  یا ٢٠٠٠٠٠ روپے کا نہیں بکتا  .. میرا ووٹ  بریانی کی ایک پلیٹ اور ٥٠٠ روپے  کا محتاج نہیں ہے.. میرا ووٹ کسی کے  گن پواینٹ پر نہیں ڈلتا  . میرا ووٹ ملک کے لیے  ہے.اور میرا ووٹ  ان پسے  ہوے ٨٠% لوگوں  کے لئے ہے جو  کے پس  رہے ہیں اور جو پستے جائیں گے کیوں کے ان کی امیدیں غلط لوگوں  سے وابستہ ہیں…. تو آپ مجھے برگر فیملی والا کہیں یا ممممی ڈیڈی  یا مراعات یافتہ طبقہ کہیں. میں آج ووٹ دینے کے لئے اور احتجاج کرنے لیے باہر  ہوں اور صرف   اس شخص  کی وجہ سے ہوں جو ملک کے لئے سوچتا ہے اتفاق فاؤنڈری  یا سرے محل  کے لئے نہیں… جو لوگوں کا لیڈر ہے اور لوگوں میں رہتا ہے بنکرز کے پیچھے نہیں …آپ اپنے الفاظ کے چناؤ  میں احتیاط  کریں… کیوں کے تبدیلی  آے گی  .. اور جب یہ آے  گی تو اسی طبقے کی طرف سے آے  گی …. جس طرح   قیام پاکستان اسی طبقے کی طرف سے آیا تھا شاید آپ بھول گئے.اپنی تاریخ دوبارہ پڑھے … میں عمران خان کی ووٹر ہوں.. میرا ووٹ تبدیلی کے لئے ہیں.. چار دن کی روٹی کے لئے نہیں.آپ مجھے مرا عا ت یافتہ  طبقہ کہیں یا کچھ اور … میں پاکستان کا وہ چھوٹا سا  حصّہ ہوں جو پڑھا لکھا ہے مستقبل کے لیا سوچتا ہے .. اس ملک کے حالات پر کڑھتا ہے .. اور سمجھتا ہے کے تبدیلی ہمارے باہر نکلنے سے ہی آے گی. اگر آپ اس بات کی قدر نہیں کر سکتے تو اس کا مذاق بھی نہ ااڑائیں  کیوں کے پھر آپ شرمندہ ہوں گے جب یہ لوگ ایک بہتر پاکستان بنایں  گے تو اس میں آپ کا کچھ حصہ نہ  ہو گا .. میرا نام زنیرہ ثاقب ہے اور مجھے ا س طبقے کا حصّہ ہونے  پر فخر ہے 

Copy right @ Zunaira Saqib

!کمزور عقیدہ کمزور مذہب کم ظرف انسان

 

Nov 18th, 2013

زنیرہ ثاقب

پاکستان میں کل ملا کر ١٨٠ ملین لوگ رہتے ہیں اور ماشاللہ اتنے ہی فلاسفر اور حالات حاضرہ کے ماہر اور اتنے ہی مفتی. جس کا جب دل کرتا ہے دوسرے کو کافر قرار دے دیتا ہے. جس کا دل چاہتا ہے دوسرے کو واجب القتل که کرجنّت کا حقدار بن جاتا ہے . .چھوٹا سا مسلہ ہو جائے.. ہلکی سے بحث ہو جائے تو لوگوں کا مذہب اور ایمان یکدم خطرے میں پڑ جاتا ہے ہر بات سے یہودی سازش کی بو آنے لگتی ہے . بیچاروں کو لگتا ہو کے ساری دنیا . کے پاس اور کوئی کام نہیں سواے ان کو تباہ برباد کرنے کے.. جو لوگ اپنی باتوں میں اپنے عمل میں اپنے روز 

مرہ رویے میں دیانت داری سے کام نہ کر سکتے ہوں اس ان کو کسی سازش کی کیا ضرورت ہے ؟

جن میں برداشت کا مادہ نہ ہونے کے برابر ہو ..جن کے عقیدے اتنے کمزور ہوں کے چھوٹی سی بات سی خطرے میں پڑ جائیں ان کو کسی سازش کی کیا ضرورت ہے؟

کسی کو کسی کے کپڑوں پر اعتراض ہے . کے فلاں نے آپ کو پورا نہیں ڈھکا… فلاں نے سرف آدھا ڈھکا …کسی نے بے شرمی کی حد کر دی… کوئی ہے جو لوگوں کی داڑھی کے سائز پر اعتراض کر کے بیٹھا ہے .
کوئی کہتا ہے ہ سکارف تو لیا ہے لکن اسلامک طریقے سے نہیں لیا.. کوئی کہتا ہے ہا ں عبایا تو پہنا ہے لکین فیشن والا پہنا ہے ..

کوئی اس فکر میں ہے کے جینز پہننے سے ہماری بچیاں مغرب زدہ ہو رہی ہیں. کسی کو پریشانی ہے کے بچے نے آج ہندی کے دو لفظ بول دے ہیں.

کوئی تو رات کو سو نہیں پتا کے آج میرا بچہ قادیانی کے بچے کے ساتھ کھیل رہا تھا..

کسی کا مذہب عورت کو دیکھ کر خطرے میں پڑ جاتا ہے.. کسی کا مغربی تعلیم دیکھ کر..

کوئی مسجد کے منبر پر بیٹھا یہودیوں اور عیسیٰیا یوں ے نفرت کا سبق پڑھاتا ہے … کوئی انگلش بول کر یونیورسٹی میں داڑھی اور برقعے والوں سے ڈراتا ہے

ایسا گھسمان کا رن پڑا ہے کے پتا ہی نہیں کون مرا اور کون جہنم واصل ھوا. اب خیر یہ ہے کے یہ کاپی رائٹ بھی انساؤں کے پاس ہیں کے کون شہید ہوا اور کون نہیں

یہ جان لیجیے کے اگر آپ کا مذہب ، آپ کا عقیدہ ، آپ کا یقین ، آپ کو کسی اور مذہب یا عقیدے سے نفرت سکھاتا ہے..قتل غارت سکھاتا ہے . تو آپ کا مذہب اور عقیدہ غلط ہیں … نہیں شاید آپ کی تشریح غلط ہے. یہ آپ کی کم ظرفی ہے کے آپ کو صرف تصویر کا ایک رخ نظر آتا ہے.. یہ آپ کی کم ظرفی ہے جو آپ کو نفرت سکھاتی ہے . اور یہ آپ کی کم ظرفی ہے جو آپ کو یہ بتاتی ہے کے پاکستان میں کسی ا ور کو جینے کا حق نہیں سواے آپ کے اور آپ کے باقی عقیدے والوں کے . یہ آپ کی کم ظرفی ہے جو آپ کو مجبور کرتی ہے نفرت پھیلانے پر ..

سنو کم ظرف انسان یہ جان لو کے میرا اس پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا تمہارا … تمہارا مذہب کم ظرفی ہےاور میرا انسانیت اور نہ تو یہ کمزور ہے اور نہ خطرے میں

Copy Right @ Zunaira Saqib