آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں

I Don’t know how mothers will send their kids back to APS tomorrow

آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں

یہ چھٹیاں کیسی چھٹیاں تھیں
خواب میں تم روزروتے تھے
باہر جانے سے تم ڈرتے تھے
لال رنگ سےتم گھبراتے تھے
اسکول کے نام پر تمہارا رنگ پیلا پڑتا تھا
میں جانتی ہوں یہ مشکل ہے
سچ یہ ہے کے میں نہیں جانتی یہ کیسا ہے
کیوں کے میں نے کبھی اپنے دوستوں کو
خوں میں نہاے نہیں دیکھا ہے
میں نے کبھی ان کے جسموں کو
سو حصوں میں بکھرا نہیں دیکھا ہے
میں نے کبھی اپنی استانی کوشعلوں میں لپیٹا نہیں دیکھا ہے
میں نہیں جانتی یہ کیسا ہے
لیکن پھر بھی آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں
کے اب ان درندوں سے گھبرا کر
کب تک ہم چھپ کر بیٹھیں گے
یہ بزدل سیاست دانوں سے
یہ فرقے میں الجھی قوم سے
کب تک امید لگا کر بیٹھےگے
تو اب ان اندھیروں کی مٹانے کا
بس ایک یہی طریقہ بچا ہے
آؤ میرےبہادر بچے اسکول چلیں

باریک کنگھی اور اماں … سمجھ تو آپ گئے ہوں گے

باریک کنگھی اور اماں … سمجھ تو آپ گئے ہوں گے

زنیرہ ثاقب

 منی کے سر میں جویں پڑ گیی.. بیچاری سارا دن اپنا سر کھوجاتی رہتی .. اماں کو کوئی خاص پروا نہ تھی.. لکن اچانک ایک دن اماں نے فیصلہ کیا کے اب ان گھس بٹھیوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے . اس لئے کے اب یہ جویں اماں کے سر میں بھی آنا شروع ہو گی تھیں . منی کی اماں نے فورن ایکشن لینے کا فیصلہ کیا. انھوں کے ایک بہترین “باریک کنگھی” منگوائی . یہ باریک کنگھی دنیا کی ٦ بہترین باریک کنگھیوں میں سے تھی . بڑی تیزی سے منی کے سر پر ریپڈ ایکشن شروع کر دیا گیا. باریک کنگھی واقعی بہترین تھی . اس کی مدد سے جووں کا جلد صفایا ہو گیا. کچھ ہی دنوں میں منی کا سر بلکل صاف ہو گیا

 . منی کی اماں نے ابھی چین کی بانسری بجانے کے لئے اٹھائی ہی تھی کے منی نے پھر سے سر میں خارش شروع کر دی. اماں نے ایک بار پھر باریک کنگھی ایکشن کیا. جویں ایک دففہ پھر صاف ہو گیں . لکن ابھی چین کی بانسری……… کے دوبارہ..

 منی کی امی کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کے آخر مسلہ کیا ہے. ادھر جویں نعرے مار رہی تھی کے تم کتنی جویں مارو گے ھر بال سے جویں نکلیں گی . پھر ایک “عورت دانا” نے منی کی اماں کو بتایا کو بی بی جب تک تم اپنی بیٹی کو اپنا سر صاف رکھنے کی تربیت نہیں دو گی …. اس کے بہتر اور صاف دوست نہیں بنواؤ گی.. اس کو اچھے اور برے، صاف اور گندے کی تمیز نہیں سکھاؤ گی تب تک جویں واپس اتی جائیں گی …. باریک کنگھی ہر مسلے کا حل نہیں…. جویں تو مارو لکن ساتھ سوچ بھی تبدیل کرو.

 منی کی اماں کو سمجھ میں آیا یا نہیں… امید ہے آپ تو سمجھ گیے ہوں گے