In Solidarity With…

In Solidarity With….
زنیرہ ثاقب

عبّاس ٹاؤن میں مرنے والے معصوم بچوں کے ساتھ
جوسف کالونی میں جلنے والے مکانوں کے ساتھ
کویٹا کے ہزاروں کی سڑک پر پر پڑی لاشوں کے ساتھ
زبردستی کے نکاح کی ماری پاکستانی ہندو لڑکیوں کے ساتھ
چرچ میں کٹے پھٹے جسموں میں بٹی عیسائ برادری کے ساتھ
داولپنڈی کی مسجد میں گولیاں کھاتے حیران مسلمانو کے ساتھ
زندگی اور موت کی کشمکش سےیچ کر نفرت کے تیر کھاتی ملالا کے ساتھ
ڈرون حملوں میں اسکول جاتے بچوں کی خوں آلود کتابوں کے ساتھ
نانگا بربت کے دامن میں زندگی کی بھیک مانگتے کوہ نوردوں کے ساتھ
بوکو حرام کے چنگل میں پھنسی معصوم بچیوں کے ساتھ
ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی کھڑکیوں سے کودتے جلتے جسموں کے ساتھ
ممبئی کےتاج ہوٹل میں سر پر گولی کھاتے سیاحوں کے ساتھ
اسرائیل کے جہازوں کی بمباری میں مرنے والے بچوں کے ساتھ
حماس کے راکٹس کی زد میں مرنے والے یہودی خاندانوں کے ساتھ
عراق میں دا یش کے مظلم کا شکار شیوں کے ساتھ
عراق میں فوج کے مظالم کا شکار سنیوں کےساتھ

پکیتا میں پڑے ایک معصوم خوں آلود ہاتھ، ، جس میں ہیں عید کی چڑیاں ، کے ساتھ

Advertisements